علامہ اقبال

اوپن یونیورسٹی ، بی ایڈ پروگرامزکے نتائج کا اعلان

اسلام آباد(عکس آن لائن)علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے سمسٹربہار 2020 میں پیش کئے گئے ڈیڑھ ، اڑھائی اور چار سالہ بی ایڈ پروگرامز کے فائنل امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا ہے۔نتائج یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر فراہم کردئیے گئے ہیں۔ طلبہ کو رزلٹ کارڈز بذریعہ ڈاک ارسال کئے جارہے ہیں۔طلبہ اپنے نتائج یونیورسٹی کی ویب سائٹ سے بھی ڈاﺅن لوڈ کرسکتے ہیں۔کنٹرولر امتحانات کے مطابق ایم ایڈ پروگرامز کے نتائج مرتب کئے جارہے ہیں ، اعلان جلد متوقع ہے۔واضح رہے کہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی ملک بھر میں ٹیچر ایجوکیشن کا سب سے بڑا ادارہ ہے ،

ہر سمسٹر میں ٹیچر ایجوکیشن کے مختلف پروگرامز کے لاکھوں اساتذہ اِس قومی جامعہ سے فارغ التحصیل ہوتے ہیں ۔ملک کے چاروں صوبوں ، آزاد کشمیر ، شمالی علاقہ جات اور گلگت بلتستان کے ہر سکول/کالج اور جامعات میں اِس قومی جامعہ کے تربیت یافتہ اساتذہ تدریسی خدمات انجام دے رہے ہیں۔علاوہ ازیں سمسٹر بہار 2021 کے دوسرے مرحلے کے داخلے جاری ہیں۔ دوسرے مرحلے کے داخلوں میں بی اے )ایسوسی ایٹ ڈگری (،ایم اے/ایم ایس سی پروگرامز کے علاوہ ڈیڑھ ، اڑھائی اور چار سالہ بی ایڈ پروگرامز بھی شامل ہیں۔تمام پروگرامز کے پراسپکٹس اور داخلہ فارم یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر دستیاب ہیں۔ داخلہ فارم آن لائن جمع کرانے کی آخری تاریخ 25مارچ مقرر کی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں