یوآو گیلنٹ

اونروا اپنی قانونی حیثیت کھو چکی ہے، اسرائیلی وزیر دفاع

تل ابیب (عکس آن لائن)اسرائیلی وزیر دفاع یوآو گیلنٹ نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی برائے فلسطینی پناہ گزین (اونروا)اپنی قانونی حیثیت کھو چکی ہے اور اب وہ امدادی تنظیم کے طور پر کام کرنے کی اہل نہیں رہی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے گیلنٹ نے ایکس پلیٹ فارم پر اپنے اکائونٹ میں مزید کہا کہ ہم اپنے شہریوں کے لیے کسی بھی خطرے کو برداشت نہیں کریں گے اور ہم ہر قسم کی دہشت گردی کا مقابلہ کریں گے۔

اسرائیلی وزیر دفاع نے کہا کہ انہوں نے اونروا کے 12 ملازمین کی شناخت ظاہر کی جنہوں نے جنوبی اسرائیل میں 7 اکتوبر کو ہونے والے قتل عام میں حصہ لیا تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اونروا کے درجنوں ملازمین نے شہریوں اور فوجیوں کو ہلاک اور اغوا کیا تنظیم اور اس کی سہولیات کو دہشت گردی کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں