قصور(عکس آن لائن):انگورکے باغبانوں کو دسمبر کے دوران پودوں کے خوابیدگی کی حالت میں چلے جانے کے باعث فوری شاخ تراشی کی ہدایت کی گئی ہے اور کہاگیاہے کہ دسمبرکے دوران انکورکے پودے خوابیدگی کی حالت میں چلے جاتے ہیں اسلئے فوری طورپر ان کی شاخ تراشی کا عمل شرو ع کردیاجائے تاکہ انگورکا بہتر اورصحتمندلذیذوذائقہ دارپھل حاصل ہوسکے۔ترجمان محکمہ زراعت قصور نے بتایا کہ دسمبراورجنوری کے مہینے میں انگور کے باغات کی کم ازکم ایک بارآبپاشی بھی ضرور کی جائے۔
انہوں نے کہا کہ باغبان نئے باغات کے لئے گڑھے کھودنے سمیت ان گڑھوں میں پانچ لیٹر فیپرونل فی ایکڑ یاکلورپائری فاس 2لیٹر فی ایکڑڈالیں تاکہ دیمک کو کنٹرول کیاجاسکے۔ انہوں نے بتایا کہ باغبان چار سال سے کم عمر پودوں کو 10کلوگرام اور اس سے زائدعمرکے پودوں کو 20کلوگرام فی پودا گوبرکی گلی سڑی کھاد بھی ڈالیں تاکہ پودے کی غذائی ضروریات پوری ہونے سے انگورکی شاندار پیداوارحاصل کرنا یقینی ہوسکے۔