ڈالر

انٹر بینک میں ڈالر آؤٹ آف کنٹرول، ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

کراچی(عکس آن لائن) روپے کی بے قدری کا سلسلہ تاحال برقرار ہے، انٹربینک میں امریکی کرنسی ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔

کاروباری ہفتے کے دوسرے روز انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قیمت میں 1 روپے 36 پیسے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد انٹربینک میں ڈالر 307 روپے کی بلند ترین سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ کاروباری دن کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر 305 روپے 64 پیسے پر بند ہوا تھا۔ادھر اوپن مارکیٹ میں ڈالر کو ریورس گیئر لگ گیا، 10 روپے کمی کے بعد اوپن مارکیٹ میں امریکی کرنسی 323 روپے پر فروخت ہو رہی ہے۔

دوسری جانب پاکستان سٹاک مارکیٹ سٹاک ایکسچینج میں بھی مثبت رجحان دیکھا گیا ہے۔کاروبار کے دوران پاکستان سٹاک مارکیٹ میں 216 پوائنٹس اضافے کے بعد 100 انڈیکس 45 ہزار 923 پوائنٹس کی سطح پر عبور کر رہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں