کراچی (عکس آن لائن) انٹر بینک اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں جمعرات کو روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں اضافے کا رجحان رہا ۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق جمعرات کو انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں20پیسے کا اضافہ ہوا جس سے ڈالر کی قیمت خرید152.80روپے سے بڑھ کر153.10روپے اور قیمت فروخت153روپے سے بڑھ کر153.20روپے ہو گیا اسی طرح مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں10پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے ڈالر کی قیمت خرید 152.70روپے سے بڑھ کر152.90روپے اور قیمت فروخت153.20روپے سے بڑھ کر153.30روپے ہو گئی ۔فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قدر میں70پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے یورو کی قیمت خرید177.50روپے سے بڑھ کر178.00روپے اور قیمت فروخت179.30روپے سے بڑھ کر180روپے ہو گئی اسی طرح50پیسے کے اضافے سے برطانوی پونڈ کی قیمت خرید208.50روپے سے بڑھ کر209روپے اور قیمت فروخت210.50روپے سے بڑھ کر211.00روپے پر جا پہنچی ۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- بیسس پوائنٹس کے ساتھ شرح سود میں مزید دو کٹوتیاں متوقع ہیں، چیئرمین فیڈ
- حزب اللہ کے نئے سربراہ کا جلد از جلد انتخاب کر لیا جائے گا، نائب سیکریٹری جنرل حز ب اللہ
- چین اور امریکہ کے وزرائے تجارت کے درمیان جلد ٹیلیفونک بات چیت ہوگی، چینی میڈ یا
- ہانگ کانگ اور مکاؤ ایس اے آر حکومتوں کی جانب سے عوامی جمہوریہ چین کے قیام کی 75 ویں سالگرہ کی مناسبت سے پرچم کشائی کی تقریبات کا انعقاد
- چائنا میڈیا گروپ اور رینمن یونیورسٹی آف چائنا کے اشتراک سے ایک جرنلزم کالج قیام