لاہور (عکس آن لائن)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان انضمام الحق نے قلندرز ہائی پرفارمنس سنٹر میں کھلاڑیوں کو ملنے والی سہولتوں کو ورلڈ کلاس قرار دیتے ہوئے کہاہے کہ ہمارے میں دور میں ایسی سہولتیں ملتِیں تو مزید باصلاحیت کھلاڑی سامنے آتے۔سابق کپتان انضمام الحق نے قلندرز ہائی پرفارمنس سنٹر کا دورہ کیا اور وہاں جدید سہولتوں کا جائز ہ لیا ، نیٹ پر کھلاڑیوں کو پریکٹس کرتے ہوئے دیکھا اور ٹپس دیں۔انضمام الحق نے کہا کہ قلندرز ہائی پرفارمنس سنٹر میں مہیا کی گئی سہولتیں کسی بھی ملک کی اکیڈمی سے کم نہیں ہیں ، قابل ستائش بات یہ ہے کہ کرکٹرز کو ایک ہی جگہ سب کچھ مل رہا ہے۔انضمام الحق نے کہا کہ یہ لاہور قلندرز کا ہی خاصا ہے کہ کھلاڑیوں کی ڈویلپمنٹ کا سلسلہ نچلی سطح سے شروع کیا ہوا ہے۔اس موقع پر سی ای او لاہور قلندرز عاطف رانا کا کہنا ہے کہ نوجوان کرکٹرز کو لیجنڈری کرکٹرز سے ملنے کا موقع فراہم کرتے رہیں گے۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- مسائل کے حل کیلئے تمام قومی اداروں کو ڈائیلاگ کی ضرورت ہے،خواجہ آصف
- رضا ربانی کی نیب ترمیمی آرڈننس، الیکشن کمیشن ترمیمی ایکٹ کے اجرا کی مذمت
- وزیرِ اعظم کا عالمی امن کے لئے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے پاکستانی شہدا اور دیگر ممالک کے فوجیوں کو خراجِ عقیدت
- وزیراعظم شہباز شریف ،صدر (ن) لیگ نواز شریف کی زیر صدارت بجٹ سے متعلق اجلاس
- سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت میں اضافہ