لاہور (نمائندہ عکس)گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے کہا ہے کہ انصاف تو وہ ہے جو ہوتا ہوا نظر بھی آئے‘(ن) لیگ نے وزیراعلیٰ کے الیکشن کیلئے نہ صرف جھوٹ بولا‘ دھوکا دیا ‘انھوں نے غیرقانونی کارروائی شروع کروا کر عدالت کا قیمتی وقت بھی ضائع کیا‘ ایسے عناصر کےلئے مثالی فیصلے اور سزائیں دی جانی چاہیے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ٹوئٹ پیغام میں گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے لکھا کہ ن لیگ نے وزیراعلیٰ کے الیکشن کے لیے نہ صرف عدالت عالیہ سے جھوٹ بولا، دھوکا دیا انھوں نے ایک غیرقانونی کارروائی شروع کروا کر عدالت کا قیمتی وقت بھی ضائع کیا۔ جاری کردہ ٹوئٹ میں گورنر پنجاب لکھتے ہیں کہ ایسے عناصر کے لئے مثالی فیصلے اور سزائیں دی جانی چاہیے۔انہوں نے مزید لکھا کہ انصاف تو وہ ہے جو ہوتا ہوا نظر بھی آئے۔