چین کی ہیومن رائٹس ڈیولپمنٹ فاؤنڈیشن اور شنہوا نیشنل ہائی اینڈ تھنک ٹینک نے مشترکہ طور پر ایک تھنک ٹینک رپورٹ جاری کی ہے جس کا عنوان ہے “انسانی حقوق کے نقطہ نظر سے “ایک بہتر دنیا کے لئے: بیلٹ اینڈ روڈ تعاون کی دہائی”۔رپورٹ میں بیلٹ اینڈ روڈ تعاون کی گزشتہ دہائی میں انسانی حقوق کے سلسلے میں ٹھوس اقدامات اور کامیابیوں پر روشنی ڈالی گئی۔
رپورٹ پانچ بابوں پر مشتمل ہے جو مندرج زیل ہیں۔
باب اول، مشترکہ ترقی کی وکالت اور سب کو انسانی حقوق سے لطف اندوز ہونے کی ترغیب ۔
باب دوئم، زندگی کو زیادہ باوقار بنانا: شریک تعمیر ممالک میں لوگوں کے گزر بسر کے حق کے تحفظ کو فروغ دینا ۔
باب سوم،معیار زندگی کو بہتر بنانا: شریک تعمیر ممالک میں لوگوں کے ترقی کے حق کے حصول کو فروغ دینا ۔
باب چہارم ،ترقی کو زیادہ جامع بنانا: مخصوص گروپوں میں مشترکہ تعاون کے ثمرات کی مساوی تقسیم کو فروغ دینا ۔
باب پنچم، عالمی انسانی حقوق کی حکمرانی کے لئے بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو کے مضمرات
ہمیں یقین ہے کہ مشترکہ طور پر بی آر آئی پر عمل پیرا ہونے کی اگلی دہائی میں چین اپنی ترقی کے ذریعے دنیا کو نئے مواقع فراہم کرتا رہے گا، جس سے انسانیت کےہم نصیب معاشرےکے قیام میں نئی رفتار کا اضافہ ہوگا۔ چینی عوام اور دیگر ممالک کے عوام بلا شبہ وسیع تر، زیادہ مناسب اور زیادہ جامع حقوق سے لطف اندوز ہوں گے اور اعلیٰ سطح پر ہمہ جہت ترقی حاصل کریں گے۔