انجمن طلبا اسلام

انجمن طلبا اسلام تحصیل بھلوال کے زیر اہتمام فرانس مردہ باد ریلی

بھلوال(نمائندہ عکس آن لائن)انجمن طلبا اسلام تحصیل بھلوال کے زیر اہتمام فرانس مردہ باد ریلی نکالی گی۔ریلی ڈگری کالج بھلوال سے شروع ہوئی اور لاری اڈا پر ختم ہوئی ریلی کی قیادت ناظم ضلع بلاول گوندل اور ناظم ڈویژن سرگودھا طارق رانجھہ نے کی ۔

ریلی میں ڈگری کالج چیرمین رضوان گوندل اور طلبا کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ریلی کے شرکاءنے پلے کارڈ اور بینر اٹھارکھے تھے جن پر فرانس کے صدر کے خلاف نعرے درج تھےریلی کے اختتام پر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہماری جان و مال ناموس رسالت صلی اللہ علیہ وسلم پر قربان ہم آپ کی شان میں گستاخی کسی صورت برداشت نہیں کر سکتے انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ فرانس کے سفیر کو فورا ملک بدر کیا جائے اور فرانس کی مصنوعات کا مکمل بائیکاٹ کیا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں