فواد چودھری

انتخابات کرانے سے معذوری کے بعد الیکشن کمیشن کے دفتر کو تالا لگا دینا چاہیے ‘ فواد چوہدری

لاہور( عکس آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے سینئر مرکزی نائب صدر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کے انتخابات کرانے سے معذوری کے بعد بحیثیت ادارہ الیکشن کمیشن برقرار رکھنے کا جواز ختم ہو جاتا ہے۔

ٹوئٹر پر جاری بیان میں فواد چوہدری نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے ممبران اور ذمے داران کی تنخواہیں فوری طور پر منجمد کر کے دفتر کو تالا لگا دیا جانا چاہیے تاکہ وسائل کے ضیاع کو روکا جا سکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں