کویت سٹی (عکس آن لائن)امیر کویت شیخ نواف الاحمد الجابر الصباح نے نئی کابینہ کی منظوری دی ہے۔ وزیراعظم شیخ صباح الخالد الحمد الصباح نے وزرا کے نام منظوری کے لیے پیش کیے تھے۔کویتی خبر رساں ادارے کے مطابق کویتی وزیراعظم نے بیان میں کہا کہ پہلی بار ملک میں دو نئی وزارتیں قائم کی گئی ہیں۔ ان میں سے ایک فروغ تفریحات اور دوسری انفارمیشن ٹکنالوجی اینڈ کمیونیکیشن افیئرز کی وزارت ہے۔الحمد الصباح نے بیان میں مزید کہا کہ انفارمیشن ٹکنالوجی اینڈ کمیونیکیشن امور کی وزارت آئندہ مرحلے میں کویت میں سائبر سیکیورٹی کے استحکام اور الیکٹرانک بنیادی ڈھانچہ جدید خطوط پر استوار کرے گی۔ ای گورنمنٹ خدمات کا معیار بلند کرے گی۔ سمارٹ سروسز کو فروغ دے گی اور مواصلاتی شعبے کو جدید تر بنائے گی۔یاد رہے کویتی کابینہ میں وزیر خارجہ احمد ناصرالصباح، وزیر خزانہ خلیفہ حمادہ اور وزیر تیل محمد عبدالطیف الفارس کو نئی کابینہ میں برقرار رکھا گیا ہے۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- امریکہ آبنائے تائیوان میں آگ میں ایندھن ڈالنا بند کرے، چینی وزارت دفاع
- چینی صدرکی مرکزی فوجی کمیشن کی جانب سے جنرل کے عہدے پر ترقیابی کی تقریب میں شرکت
- اوکیناوا کے عوام کا جاپان اور امریکہ کے درمیان افواج کی حیثیت کے معاہدے میں مکمل ترمیم کا مطالبہ
- چین نے پانامہ نہر کی خودمختاری کے تحفظ کے لئے ہمیشہ پاناما کے عوام کی حمایت کی ہے، چینی وزارت خارجہ
- فلپائن درمیانی فاصلے تک مار کرنے والے میزائل سسٹم کی تعیناتی کو جلد از جلد واپس لے ،چینی وزارت خارجہ