گندم

امید ہے گندم کی ریکارڈ پیداوار ہوگی ، اضافی گندم بر آمد کر سکتے ہیں، سید فخر امام

ملتان ( عکس آن لائن) وفاقی وزیر برائے نیشنل فوڈ سیکیورٹی سید فخر امام نے کہا ہے کہ امید ہے کہ گندم کی ریکارڈ پیداوار ہوگی ، اضافی گندم بر آمد کر سکتے ہیں،کپاس کی پیداوارمتاثرہوئی ہے،حکومت کپاس کی فصل کے فروغ کے لئے اقدامات کررہی ہے، تصدیق شدہ معیاری کپاس کا پیج کاشتکاروں کو فراہم کیا جائے گا۔ اتوار کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سید فخر امام نے کہا کہ حکومت کاشتکاروں کے مسائل کے تدارک کیلئے اقدامات کررہی ہے، امید ہے کہ گندم کی ریکارڈ پیداوار ہوگی ، اضافی گندم بر آمد کر سکتے ہیں،

حکومت نے گندم کی قیمت1800روپے فی من مقررکی ہے،کپاس کی پیداوارمتاثرہوئی ہے،حکومت کپاس کی فصل کے فروغ کے لئے اقدامات کررہی ہے، تصدیق شدہ معیاری کپاس کا پیج کاشتکاروں کو فراہم کیا جائے گا ۔ ٹیوب ویل ٹریکٹروں اور زرعی آلات پر حکومت سبسڈی فراہم کر رہی ہے، انہوں نے کہا کہ زراعت ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے،کاشتکاروں کوجدید ٹیکنالوجی کی فراہمی پرکام کررہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں