واشنگٹن(عکس آن لائن)امریکی ایوان نمائندگان میں اہم ووٹنگ کے دوران فائر الارم بجانے پر ڈیموکریٹ جمال بومن کیخلاف تحقیقات شروع کر دی گئیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اپوزیشن کا الزام ہے کہ کانگریس رکن نے ووٹنگ میں خلل ڈالنے کیلئے ایسا کیا، تاہم جمال بومن نے فائر الارم بجانے کو ایک غلطی قرار دیا ہے۔
امریکی کانگریس مین جمال بومن نے اپے بیان میں کہا کہ جب میں ووٹ ڈالنے جا رہا تھا تو میں ایک دروازے کے سامنے گیا جو عام طور پر ووٹنگ کے لیے استعمال ہوتا ہے، لیکن مجھے نہیں پتہ یہ کھلا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں یہ تسلیم کرتے ہوئے شرمندہ ہوں کہ میں نے فائر الارم کو متحرک کیا، یہ سوچ کر دروازہ کھل جائے گا۔ مجھے اس پر افسوس ہے اور اس کی وجہ سے ہونے والی کسی بھی الجھن کے لیے معذرت خواہ ہوں۔ یاد رہے کہ امریکا میں حکومتی شٹ ڈائون سے بچنے کے لیے بلآخر ایک ڈیل پر اتفاق ہوگیا ہے۔