واشنگٹن (عکس آن لائن)امریکا کے نائب صدر مائیک پنس نے 25 ویں آئینی ترمیم کے ذریعے صدر ٹرمپ کو عہدے سے ہٹانے سے انکار کر دیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی ایوان میں 25 ویں آئینی ترمیم کے قواعد و ضوابط پر بحث جاری ہے اور 25 ویں ترمیم کے ذریعے نائب صدر کو صدر ٹرمپ کے خلاف کارروائی کے لیے کہا جائے گا۔دوسری جانب نائب صدر مائیک پنس نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو عہدے سے ہٹانے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ امریکی صدر کو 25 ویں آئینی ترمیم سے ہٹانے سے غلط روایات جنم لیں گی۔مائیک پنس نے کہا کہ میں نہیں سمجھتا 25 ویں آئینی ترمیم امریکی آئین سے مطابقت رکھتی ہے۔اس حوالے سے امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ہم امریکی تاریخ اور روایات کی قدر کرتے ہیں، 25 آئینی ترمیم سے مجھے صدارت سے ہٹانا میرے لیے کوئی خطرہ نہیں ہے۔ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ یہ وقت پرامن رہنے اور اپنے جذبات پر قابو رکھنے کا ہے۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- فرانسیسی صدر کا اسرائیل کو اسلحے کی فراہمی روکنے کا مطالبہ
- برطانوی عوام کا اسرائیل کو اسلحے کی فراہمی بند کرنے کا مطالبہ
- عالمی مینوفیکچرنگ پرچیزنگ مینیجرز انڈیکس میں کمی ریکارڈ
- چین کے قومی دن کی تعطیلات کے پہلے پانچ دنوں میں چائنیز مین لینڈ سے تقریباً 10 لاکھ سیاحوں کا ہانگ کانگ کا دورہ
- چین اور شمالی کوریا کے درمیان روایتی دوستی عوام کا مشترکہ اثاثہ ہے ، چینی صدر