ڈالر

امریکی صدارتی الیکشن ، پاکستان میں ڈالر کی قدرمزید گرگئی

اسلام آباد( عکس آن لائن)امریکہ میں نئے صدر کے لیے الیکشن ہوئے جہاں پولنگ کے بعد اب نتائج موصول ہونے کا سلسلہ جاری ہے ، اس وقت تک کے نتائج کے مطابق جو بائیڈن کو معمولی برتری حاصل ہے تاہم ڈونلڈ ٹرمپ بھی زیادہ دور نہیں ہیں ، دونوں امیدواروں میں سخت مقابلہ جاری ہے ، جب کہ ہمارے ہاں پاکستان میں روپیہ استحکام کی جانب گامزن ہے جس کا اندازاہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے آج انٹربینک میں ڈالرکی قدرمیں مزید 32 پیسے کی کمی ہوئی ہے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان میں اس وقت ڈالر گزشتہ 6 ماہ کی کم ترین سطح پر پہنچ چکا ہے ، کیوں کہ گزشتہ کئی روز سے دیکھا گیا ہے کہ روپیے کی قدر بڑھ رہی ہے ، اس سلسلے میں آج بھی ڈالرکی قدرمیں مزید 32 پیسے کی کمی دیکھی گئی ہے ، اس کمی کے ساتھ ہی انٹر بینک میں ڈالر159روپے 65 پیسے کا ہوچکا ہے۔بتایا گیا ہے کہ گزشتہ چند ہفتوں کے دوران ملکی کرنسی مارکیٹ میں پاکستانی روپے کی قدر میں زبردست اضافہ ہوا ہے ،

ایک ماہ کے دوران امریکی کرنسی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں 8 روپے سے زائد کا اضافہ ہوا ، گزشتہ کئی روز سے ڈالر کی قیمت میں کمی کا سلسلہ جاری ہے ، ماہرین کے مطابق توقع سے زائد ترسیلات زر موصول ہونے کی وجہ سے کرنسی مارکیٹ میں پاکستانی روپے کی قدر میں اضافہ جبکہ امریکی ڈالر کی قیمت میں کمی آ رہی ہے ، حکومت کی جانب سے حال ہی میں بیرون ممالک پاکستانیوں کیلئے روشن پاکستان ڈیجیٹل اکاونٹ متعارف کروایا گیا تھا ، جہاں بیرون ممالک پاکستانیوں کی جانب سے اب بینکنگ چینلز کے ذریعے رقوم پاکستان بھیجی جا رہی ہیں ، جس کی وجہ سے ناصرف ترسیلات زر میں اضافہ ہوا ہے، بلکہ ڈالر کی قیمت میں کمی بھی آ رہی ہے ، رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں پاکستان کو ریکارڈ 7 ارب ڈالرز سے زائد ترسیلات زر موصول ہوئی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں