بیجنگ (عکس آن لائن) چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان لین جیئن نے یومیہ پریس کانفرنس میں چین کے سائبر حملوں کے خلاف امریکہ اور برطانیہ کے الزامات پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ کچھ عرصے سے امریکہ نے اپنی سربراہی میں دنیا کی سب سے بڑی انٹیلی جنس تنظیم “فائیو آئیز” کو جغرافیائی سیاسی مقاصد کے لیے اکسایا ہے
تاکہ “چینی ہیکرز” کے خطرے کا غلط تاثر اور معلومات مرتب اور پھیلائی جا سکیں اور اب وہ برطانیہ کے ساتھ مل کر نام نہاد “چینی سائبر حملوں” کو بڑھاوا دینے اور یہاں تک کہ چین کے خلاف غیر معقول یکطرفہ پابندیاں عائد کرنے کے لئے کام کر رہا ہے، جس کی چین سختی سے مخالفت کرتا ہے۔
منگل کے روز ترجمان نے کہا کہ متعلقہ چینی سائبر سیکیورٹی ایجنسی نے امریکی حکومت کے چین اور دیگر ممالک پر سائبر حملوں کے حوالے سے رپورٹس کا ایک سلسلہ جاری کیا ہے لیکن امریکی حکومت نے اس معاملے میں ہمیشہ گونگے اور بہرے ہونے کا ڈرامہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم امریکہ پر زور دیتے ہیں کہ وہ سائبر اسپیس میں ذمہ دارانہ رویہ اپنائے ،چور مچائے شور کا کھیل ترک کرے ۔