بیجنگ (عکس آن لائن)چین کے وزیر خارجہ وانگ یی نے کہا ہے کہ چین اور امریکا کے تعلقات اس وقت ایک نئے دو راہے پر ہیں۔ انہوں نے یہ بات ہفتے کے روز ملکی میڈیا کو دیے گئے اپنے ایک انٹرویو میں کہی۔ چینی وزیر خارجہ نے کہا کہ اس وقت گزشتہ برسوں کے بے مثال مشکل تعلقات کے بعد اب دونوں ممالک کے مابین بہتر تعلقات اور مذاکرات کے نئے دور کی امید پیدا ہوئی ہے۔ صدر ٹرمپ کے دور اقتدار کے دوران دنیا کی ان دو بڑی معیشتوں کے باہمی تعلقات انتہائی کشیدہ رہے تھے۔ ٹرمپ انتظامیہ نے حال ہی میں ملکی فوج سے تعلقات کا الزام عائد کرتے ہوئے متعدد چینی کمپنیوں پر پابندیاں عائد کر دی تھیں۔ حالیہ برسوں کے دوران دونوں ممالک کے مابین تجارت، انسانی حقوق اور کووڈ انیس جیسے امور پر شدید اختلافات دیکھے جاتے رہے ہیں۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- برف کی معیشت چین کی معاشی ترقی کا نیا پہلو بن رہی ہے، چینی میڈ یا
- چین پاکستان کے ساتھ سی پیک کے اپ گریڈڈ ورژن کی تعمیر کرنے کے لئے تیار ہے، چینی وزیر اعظم
- اسپرنگ فیسٹیول کے دوران ریکارڈ باکس آفس چین کی صارفی مارکیٹ کی بھرپور توانائی کی عکاسی کرتا ہے، چینی وزارت خارجہ
- چین اور تھا ئی لینڈ نے ترقیاتی مفادات کے تحفظ میں ایک دوسرے کی بھرپور حمایت کی ہے، چینی صدر
- غزہ فلسطینیوں کی ملکیت ہے، سیاسی سودے بازی کا آلہ نہیں،چین