واشنگٹن (عکس آن لائن)امریکا نے ترکی اور شام کی درمیانی سرحد سے اپنے فوجی دستے پیچھے ہٹا لیے ۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مابق واشنگٹن میں وائٹ ہاﺅس کے ذرائع نے بتایا کہ اس کی وجہ شمالی شام میں ترک فوجی دستوں کا داخلہ ہے، جو عنقریب متوقع ہے۔
امریکی حکومتی ذرائع کے مطابق واشنگٹن ترک دستوں کی اس کارروائی میں کوئی عسکری مدد نہیں کرے گی، جو ایک ایسے علاقے میں کی جا رہی ہے،جو کرد ملیشیا وائی پی جی کے کنٹرول میں ہے۔ اس بارے میں امریکی فوجی دستے ترک شامی سرحد سے پیچھے ہٹائے جانے سے قبل ترک صدر رجب طیب ایردوآن نے اپنے امریکی ہم منصب ڈونلد ٹرمپ سے ٹیلی فون پر بات بھی کی تھی۔