واشنگٹن (عکس آن لائن)امریکا کے نئے صدر جو بائیڈن نے متحدہ عرب امارات کو Fـ35 جیٹ طیارے اور سعودی عرب کو ہتھیار دینے سے متعلق پیکیج عارضی طور پر منجمد کردیا۔امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان نے کہا کہ پیکیج منجمد کرنے کا مقصد نئی انتظامیہ کو ڈیل کا ازسرنو جائزہ لینے کا موقع فراہم کرنا ہے۔ترجمان نے کہا کہ یہ معمول کی انتظامی کارروائی ہے جو شفافیت اور اچھی حکمرانی کے لئے انتظامیہ کی وابستگی کو ظاہر کرتی ہے۔بائیڈن انتظامیہ حوثیوں کے خلاف سعودی عرب کی قیادت میں جاری فوجی آپریشن کی حمایت ختم کرنے کا اشارہ بھی دے چکی ہے۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- فرانسیسی صدر کا اسرائیل کو اسلحے کی فراہمی روکنے کا مطالبہ
- برطانوی عوام کا اسرائیل کو اسلحے کی فراہمی بند کرنے کا مطالبہ
- عالمی مینوفیکچرنگ پرچیزنگ مینیجرز انڈیکس میں کمی ریکارڈ
- چین کے قومی دن کی تعطیلات کے پہلے پانچ دنوں میں چائنیز مین لینڈ سے تقریباً 10 لاکھ سیاحوں کا ہانگ کانگ کا دورہ
- چین اور شمالی کوریا کے درمیان روایتی دوستی عوام کا مشترکہ اثاثہ ہے ، چینی صدر