شفقت محمود

امتحانی مراکز کے باہر ایس او پیز پر عمل نہیں ہو رہا، شفقت محمود

اسلام آباد( عکس آن لائن) وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ امتحانی مراکز کے باہر ایس او پیز پر عمل بہت کم ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے لکھا کہ امتحانات کے انعقاد کی اجازت ایس او پیز پر عمل سے مشروط تھی۔ انہوں نے کہا کہ اطلاعات ہیں کہ امتحانی مراکز کے باہر ایس او پیز پر عمل بہت کم ہے۔ وفاقی وزیر تعلیم نے کہا ہے کہ آج این سی او سی کے اجلاس میں تازہ ترین کورونا صوتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ دوسری جانب والدین نے شفقت محمود سے بڑھتے کورونا کیس کے باعث امتحانات ملتوی کرنے کی درخواست کی ہے تاکہ طلبا کو عالمی وبا سے محفوظ رکھا جا سکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں