اسلام آباد (عکس آن لائن) علامہ محمد اقبال کے یوم پیدائش کے موقع پر چیئرمین سینٹ محمد صادق سنجرانی نے کہاہے کہ امت مسلمہ کو درپیش موجودہ مسائل کا حل بھی علامہ محمد اقبال کی تعلیمات میں موجود ہے۔
ایک بیان میں انہوںنے کہاکہ شاعر مشرق کے یوم پیدائش کے موقع پر نہ صرف پاکستان بلکہ وہ پوری مسلم امہ مبارک باد کی مستحق ہے جس نے انکے فلسفہ سے فائدہ اٹھایا- صادق سنجرانی نے کہاکہ امت مسلمہ کو درپیش موجودہ مسائل کا حل بھی علامہ محمد اقبال کی تعلیمات میں موجود ہے-
صادق سنجرانی نے کہاکہ شاعر مشرق علامہ محمد اقبال کے تصور پاکستان کے نتیجے میں برصغیر کے مسلمان علیحدہ وطن کے حصول میں کامیاب ہوئے- صادق سنجرانی نے کہاکہ آج کا دن مسلمانوں کو علامہ محمداقبال کےافکار اور نظریات پر عمل درآمد کی تجدید کا دن ہے- انہوںنے کہاکہ قرار داد پاکستان کی بنیاد شاعر مشرق کے تصورات پر ہے- انہوںنے کہاکہ علامہ اقبال ہمیشہ ایک پر امن، اعتدال پسند اسلامی معاشرے کے قیام کے خواہاں تھے۔