اسلام آباد(نمائندہ عکس) الیکشن کمیشن نے اسٹیٹ بینک سے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے بینک اکاونٹس کی تفصیلات طلب کرلیں۔ تفصیلات کے مطابق عمران خان کے توشہ خانہ سے لیے گئے تحائف مالی گوشواروں میں ظاہر نہ کرنے کے معاملے پر الیکشن کمیشن نے توشہ خانہ ریفرنس میں اسٹیٹ بینک سے عمران خان کے بینک اکانٹس کی تفصیلات مانگی ہیں۔
ذرئع الیکشن کمیشن کے مطابق اسٹیٹ بینک کو عمران خان کے بینک کھاتوں کی تفصیلات فراہم کرنے کے لیے خط لکھ دیا گیا ہے۔ تفصیلات ملنے کے بعد الیکشن کمیشن اکانٹس کا جائزہ لے گا اور بعد ازاں اس بنیاد پر توشہ خانہ ریفرنس کا محفوظ فیصلہ سنایا جائے گا۔