اسلام آباد(عکس آن لائن)وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے الیکشن کمیشن کے سامنے پی ڈی ایم کے احتجاج کے حوالے سے کل پیر کو امن وامان سے متعلق اجلاس طلب کرلیا،
اجلاس میں پنجاب اور خیبرپختونخوا آئی جی پولیس بھی ذریعہ ویڈیو لنک شرکت کریں گے۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں ضروری حفاظتی اقدامات اور احتجاج کے موقع پر امن وامان کی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا،
ذرائع کاکہناہے کہ وفاقی دارالحکومت کے داخلی راستوں کی سکیورٹی کا بھی جائزہ لیا جائے۔ وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ الیکشن کمیشن ایک آئینی ادارہ ہے اس کی حفاظت کرنا ہمارا فرض ہے ۔