وزیر تعلیم سندھ

الیکشن کمیشن کوشبلی فرازکے بیان کانوٹس لیناچاہئے، ایم این ایز کویرغمال بناکراعتمادکاووٹ لیاگیا،وزیرتعلیم سندھ

کراچی(عکس آن لائن)وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے کہاہے کہ الیکشن کمیشن کوشبلی فرازکے بیان کانوٹس لیناچاہئے، ایم این ایز کویرغمال بناکراعتمادکاووٹ لیاگیا،ہوسکتا ہے حالات زیادہ خراب ہونے پر لاک ڈائون کی طرف چلے جائیں، ہماری کوشش ہوگی کہ بچوں کے امتحانات وقت پر ہوں۔خصوصی گفتگو کرتے ہوئے سندھ کے وزیر تعلیم سعید غنی نے کہاکہ موسم بہار کی چھٹیاں سندھ میں نہیں ہوتیں یہ پشاور اور پنجاب کے کچھ شہروں میں دی گئی ہیں۔

وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے 100 فیصد اسکول کھولنے کا کہا تھا، ہم نے مخالفت کی تھی۔انہوں نے کہا کہ ہم کوشش کررہے ہیں کہ بچوں کے تعلیمی نقصان کو پورا کیا جائے، اگر بچوں کے تعلیمی سلسلے کو بریک کیا تو پھر بہت وقت لگے گا۔صوبائی وزیرنے کہاکہ پورے ملک میں صرف دس بارہ شہروں میں کورونا وائرس کے کیسز کی شرح میں اضافہ ہوا ہے۔سعید غنی نے کہا کہ شبلی فراز نے سنگین اعتراف کیاہے،الیکشن کمیشن کوشبلی فرازکے بیان کانوٹس لیناچاہئے۔

انہوں نے کہا کہ جج جب سوال اٹھاتا ہے تو جواب دیناچاہئے، ڈسکہ میں الیکشن کے دوران سارادن فائرنگ ہوتی رہی۔الیکشن کمیشن نے بھی دوبارہ الیکشن کرانامناسب سمجھا۔انہوں نے کہاکہ علی حیدرگیلانی کیخلاف ثبوت ہیں توالیکشن کمیشن میں لے جائیں۔سعیدغنی نے کہاکہ ناصرحسین شاہ نے آڈیو کومسترد کردیا ہے، آڈیو کی تحقیقات کروالیں سب سامنے آجائیگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں