منال خان

اللہ میرے والدین اور آپ کے والدین کو بہترین صحت عطا کرے، منال خان کی والدین کیلئے دعا

کراچی (عکس آن لائن) پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی خوبصورت اداکارہ منال خان نے سوشل میڈیا پر اپنے اور تمام والدین کیلئے ایک خاص دعا کی ہے۔انسٹاگرام پر اداکارہ منال خان نے ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں وہ اپنی والدہ کے ہمراہ مسجد الحرام میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑی ہیں۔شیئر کردہ تصویر کیساتھ کیپشن میںاداکارہ نے قرآن پاک کی ایک آیت لکھی ہے کہ ‘تم مجھے پکارو اور میں تمہیں جواب دوں گا’۔منال خان نے مزید لکھا کہ آج میں تمام والدین کیلئے دعا کر رہی ہوں کہ اللہ میرے والدین اور آپ کے والدین کو بہترین صحت عطا کرے۔ آمین۔اداکارہ کی پوسٹ پر اب تک ایک لاکھ سے زائد مداح لائیک کرچکے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں