اسلام آباد (عکس آن لائن) قائمقام صدر محمد صادق سنجرانی نے پوری قوم سے منگل (آج) کی صبح کرونا وائرس سے نجات سے دعا کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ صبح ساڑھے دس بجے پوری قوم یکجا ہو کر اور یک زبان ہو کر دعا کیلئے نکلے،
اپنے وڈیو پیغام میں صادق سنجرانی نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو میل جول محدود کر دیناچاہیے، انہوں نے مشورہ دیا کہ حتیاطی تدابیر اختیار کرنا ہماری سماجی ذمہ داری ہے۔
عوام ایک دوسرے سے ہاتھ ملانے اور گلے لگانے سے گریز کریں۔ قائمقام صدرنے کہا کہ احتیاطی تدابیر اختیار کرنا کرونا وائرس کے بڑھتے ہوئے خطرے کے پیش نظر لازمی ہوگیا ہے اس لئے لوگ فاصلے پر رہ کر بات چیت کریں.
صادق سنجرانی نے کہا کہ غیر ضروری میل جول سے گریز کیا جائے۔ اللہ تعالی سے دعا کریں کہ اس موزی مرض سے ہمیں نجات دلائیں۔