اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کا بیجنگ سرمائی اولمپکس کے لیے نیک خواہشات کا اظہار

بیجنگ (عکس آن لائن) اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریز نے ویڈیو لنک کے ذریعے چین کے سالِ نو ، جشن بہار کی مبارک باد پیش کرتے ہوئے بیجنگ سرمائی اولمپکس کے کامیاب انعقاد کےلیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
انتونیو گوتریز نے کہا کہ شیر ،طاقت،بہادری،مضبوطی اور ہمت کی علامت ہے اور یہ صفات آج کے چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے لیےلازمی ہیں۔
انہوں نےاقوام متحدہ اور کثیر الجہتی کے لیے چین کی حمایت کا شکریہ ادا کیا اور اس یقین کا اظہار کیا کہ چین ،امن اور پائیدارترقی کے لیے حمایت و تعاون فراہم کرتا رہے گا۔ان کا کہنا تھا کہ ہمیں موسمیاتی تبدیلی اور کووڈ-۱۹ کی وبا سمیت دیگر مسائل سے نمٹنے کے لیے ٹھوس اقدامات اختیار کرنے چاہئیں۔ انہوں نے مختلف ممالک کے عوام سےاپیل کی کہ ایک ساتھ مل کر مزید خوبصورت مستقبل تشکیل دینے کے لیے کوشش کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ وہ بیجنگ سرمائی اولمپکس کی افتتاحی تقریب میں شرکت کریں گے اور امید ہے کہ سرمائی اولمپکس خیریت اور کامیابی کے ساتھ منعقد ہوں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں