اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کی کورونا ویکسین کی منصفانہ تقسیم کی حمایت

نیویارک ( عکس آن لائن)اقوام متحدہ کے 193 رکن ممالک میں سے اکثریت نے کورونا ویکسین تک مساوی رسائی کی حمایت کی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کے ایک بیان میں کہاگیاکہ صرف تیرہ ممالک نے اس سیاسی اعلامیے کی مخالفت کی جس میں شمالی کوریا، میانمار، شام، وسطی افریقی جمہوریہ اور جنوبی سوڈان شامل ہیں۔ عالمی ادارہ صحت نے امیر ممالک سے مطالبہ کیا کہ وہ جلد سے جلد غریب ملکوں کو کووڈ انیس ویکسین کی خوراک کے عطیے کو یقینی بنائیں۔ ڈبلیو ایچ او کے مطابق ابھی تک چھتیس ملکوں کو اس ویکسین کی ایک بھی خوراک نہیں ملی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں