لاہور(عکس آن لائن)مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما و وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ اقتدار رہے یا جائے مسلم لیگ (ن)اور اتحادی اصولوں پر کھڑے رہیں گے۔ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں سعد رفیق نے کہا کہ پاکستان میں تبدیلی کے نام پر تباہی مسلط کرنے والے ریاستی سہولت کار کسی سماجی انقلاب کیلئے نہیں بلکہ ذاتی مفادات اور گروہی بالا دستی کیلئے سرگرم ہیں۔
انہوں نے کہا کہ احمقوں کا ایک بڑا گروہ ایک فریبی کو نجات دہندہ سمجھ بیٹھا ہے، آئین اور انصاف کے نام پر عدل کا کھلواڑ قبول ہے نہ گوارا، اس مقصد کیلئے بات کرنا پڑی یا لڑائی جو مناسب ہوا کریں گے۔خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ بارہا ہمارے ہاتھ پائوں باندھ کر میدان میں پھینکا گیا مگر اس بار نہیں، انصاف کے نام پر انصاف کا خون تسلیم نہیں کریں گے۔