افغانستان

افغانستان نے ابو ظہبی ٹیسٹ میں زمبابوے کو دلچسپ مقابلے کے بعد 6 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز 1-1 سے برابر کر دی

ابو ظہبی(عکس آن لائن)افغانستان نے ابو ظہبی ٹیسٹ میں زمبابوے کو دلچسپ مقابلے کے بعد 6 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز 1-1 سے برابر کر دی، افغانستان نے 108 رنز کا ہدف 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا، رحمت شاہ نے کو پہلی اننگز میں ڈبل سنچری سکورکرنے پر مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔ اتوار کو ابوظہبی میں ٹیسٹ کے پانچویں اور آخری روز زمبابوے نے اپنی دوسری نامکمل اننگز 266 رنز 7 کھلاڑی آئوٹ پر دوبارہ شروع کی تو شان ولیمز 106 اور ڈونلڈ ٹریپانو 63 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود تھے۔

دونوں بلے بازوں نے آٹھویں وکٹ میں ریکارڈ 187 رنز کی شراکت قائم کرکے ٹیم کا سکور 329 تک پہنچا دیا۔ ڈونلڈ ٹریپانو 95 رنز کی عمدہ اننگز کھیل کر راشد خان کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہو گئے۔ بلیسنگ مزرابانی 17 رنز بناکر امیر حمزہ کی گیند پر کیچ آئوٹ ہوئے جبکہ وکٹر نیوچی بغیر کوئی رن بنائے راشد خان کا نشانہ بنے۔ شان ولیمز151 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے۔ اس طرح زمبابوے کی پوری ٹیم اپنی دوسری اننگز میں 365 رنز بناکر آئوٹ ہو گئی۔ راشد خان نے شاندار بائولنگ کا مظاہرہ کیا اور 7 وکٹیں حاصل کیں۔ پہلی اننگز میں 287رنز کی برتری کی وجہ سے افغان ٹیم کو جیت کے لئے 108 رنز کا ہدف ملا جو اس نے 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ رحمت شاہ نے 58 اور ابراہیم زدران 29 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ بلیسنگ مزرابانی اور رائن برل نے دو، دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ حشمت اللہ شہیدی کو میچ اور شان ولیمز کو سیریز کا بہترین پلیئر قرار دیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں