کینبرا(عکس آن لائن)آسٹریلیا کے وزیرِ اعظم اسکاٹ موریسن نے کہا ہے کہ افغانستان میں آسٹریلیا کی اسپیشل فورسز کے ہاتھوں 39 غیر مسلح قیدیوں اور عام شہریوں کی مبینہ ہلاکتوں سے متعلق تحقیقاتی رپورٹ پریشان کن اور تکلیف دہ ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق وزیرِ اعظم اسکاٹ موریسن کا کہنا تھا کہ یہ بہت خوف ناک، شدید پریشان کن اور تکلیف دہ رپورٹ ہے۔اسکاٹ موریسن کا مزید کہنا تھا کہ جہاں تک رپورٹ پر آسٹریلیا کے اندرونی معاملات کی بات ہے تو وہ اس سے نمٹ لیں گے اور اسے ملکی قانون، نظام اور انصاف کے طریقہ کار کے تحت دیکھا جائے گا۔واضح رہے کہ آسٹریلیا کی اسپیشل فورسز سے متعلق تحقیقاتی رپورٹ جمعرات کو سامنے آئی تھی۔ اس رپورٹ میں اسپیشل فورسز کے اہلکاروں کے افغانستان میں 2005 سے 2016 کے درمیان ضابطہ کار کی خلاف ورزی سے متعلق تفصیلات شامل ہیں۔ اسپیشل فورسز سے متعلق رپورٹ میں شامل ہے کہ سینئر کمانڈوز نے جونیئر اہلکاروں پر دبا ڈالا کہ وہ غیر مسلح افراد کو قتل کریں۔اس رپورٹ میں فورسز کے موجودہ اور سابقہ 19 اہلکاروں کے خلاف قانونی کارروائی کی تجویز دی گئی ہے۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- سائفر کیس،عمران خان اور شاہ محمود کی سزا کیخلاف اپیلیں سماعت کیلئے مقرر
- حکومت ڈیجیٹل میڈیا اتھارٹی کے قیام کے حوالے سے یکطرفہ قانون سازی کا کوئی ارادہ نہیں رکھتی، وزیر اطلاعات
- بشکیک میں پاکستانی طلبہ کو ہر قسم کی مدد کی فراہمی یقینی بنائی جائے، بلاول بھٹو
- پاکستانی طلبا کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے کرغز حکام سے رابطہ کیا گیا ہے،نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار
- سولہ ماہ کی حکومت میں متنجن بناہوا تھا،اب شہبازشریف کی قیادت میں اچھے فیصلے ہورہے ہیں’ رانا تنویر