افغان مصالحتی کونسل

افغان مصالحتی کونسل ارکان کی نامزدگی کوعبداللہ عبداللہ نے مسترد کردیا

انٹرنیشنل (عکس آن لائن ) میڈیا رپورٹ کے مطابق مصالحتی کونسل کے سربراہ عبداللہ عبداللہ نے کہا کہ معاہدے کے تحت کونسل کے ارکان کی نامزدگی میرا اختیار ہے، اس حوالے سے صدارتی حکم نامے کی کوئی ضرورت نہیں ،
افغان صدر اشرف غنی کی جانب سے اعلیٰ قومی مصالحتی کونسل کے 48 اراکین کی نامزدگی کا صدارتی آرڈر عبداللہ عبداللہ نے مسترد کردیا۔
افغان صدر نے ارکان کے ناموں کا اعلان 29 اگست کو کیا تھا، اقدام کا مقصد کابل حکومت کے افغان طالبان کے ساتھ امن مذاکرات کے عمل کو آگے بڑھانا ہے تاہم عبداللہ عبداللہ اور اشرف غنی کے مابین تنازعات ان مجوزہ مذاکرات کو متاثر کر سکتے ہیں۔ افغان صدر اشرف غنی نے کونسل کے نئے ارکان میں سرکردہ سیاست دانوں اور نمایاں مذہبی شخصیات کو شامل کیا ہے۔
اس سے قبل افغان طالبان کے قیدی رہا کرنے پر بھی حکومتی دھڑوں میں اختلافات دیکھنے میں آئے تھے .

اپنا تبصرہ بھیجیں