اداکارہ ماورہ حسین

اضطرابی کیفیت سے بھاگنے کی بجائے اس کا سامنا کرنا سیکھیں، ماورہ حسین

اسلام آباد (عکس آن لائن)اداکارہ ماورہ حسین نے کہا ہے کہ لوگ پریشانیوں اور اضطرابی کیفیت سے بھاگنے کی بجائے اس کا سامنا کرنا سیکھیں۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ وہ 2018ء میں ڈپریشن کا شکار ہو گئی تھیں جس کے لیے انہوں نے سڈنی میں ایک معالج سے علاج کروایا،

انہوں نے کہا کہ ہمارے معاشرے میں بہت سے ایسے افراد موجود ہیں جو ڈپریشن کا شکار ہیں لیکن وہ اس پر بات کرتے ہوئے شرماتے ہیں کیونکہ ہماری سوسائٹی میں اس موضوع پر بات کرنا ممنوع سمجھا جاتا ہے، لیکن اس سے شرمانے اور لوگوں سے بھاگنے کی بجائے اس کا سامنا کرنا چاہیے، کیونکہ جب انہیں گھبراہٹ (پینک اٹیک) ہوتی تھی تو وہ اپنی فیملی سے شیئر کرتیں اور یہ چیز ان کو استحکام دیتی تھی۔انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنی سوچ مثبت رکھنی چاہیے انشاء اللہ ہر دن پہلے والے دن سے اچھا ہو گا یہ ان کا یقین ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں