بیجنگ (عکس آن لائن) ” نئے دور میں چین کی گہری اصلاحات سے پیدا ہونے والے عالمی مواقع” کے موضوع پر چائنا میڈیا گروپ کے زیر اہتمام گلوبل ڈائیلاگ اور چین-اسپین ثقافتی تبادلے کی تقریب اسپین کے شہر میڈرڈ میں منعقد ہوئی۔ اجلاس میں شریک مہمانوں نے نئے دور میں چین کی جامع اصلاحات اور چینی طرز کی جدیدیت کو مزید آگے بڑھانے کے نتیجے میں عالمی ترقی کے مواقعوں پر تبادلہ خیال کیا اور فلم ، ٹیلی ویژن، آرٹ اور دیگر شعبوں میں عملی تعاون پر بات چیت کی۔
سی پی سی مرکزی کمیٹی کے محکمہ تشہیر کے نائب سربراہ اور سی ایم جی کے صدر شین ہائی شیونگ نے اس تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سی ایم جی ہمیشہ چین اورا سپین کے عوام کے درمیان ثقافتی تبادلوں اور باہمی افہام و تفہیم کو فروغ دینے کے لیے پرعزم رہا ہے۔ ہم اپنے ہسپانوی ہم منصبوں کے ساتھ گہرے تعاون کے منتظر ہیں تاکہ چین اور اسپین نئے دور میں چین کی گہری اصلاحات سے پیدا ہونے والے عالمی مواقعوں میں اشتراک کر سکیں ۔
اسپین میں چینی سفیر یاؤ جنگ نے کہا کہ کچھ عرصہ قبل سی پی سی کی 20ویں مرکزی کمیٹی کا تیسرا کل رکنی اجلاس بیجنگ میں کامیابی کے ساتھ منعقد ہوا۔ اس اہم لمحے میں، سی ایم جی کی اس تقریب سے ہسپانوی دوستوں کو چین کو بہتر طور پر سمجھنے میں مدد ملے گی اور چین-ا سپین تعاون کو وسعت ملے گی۔
“چینی طرز کی جدیدیت”سے متعلق سی ایم جی کے سلسلہ وار پروگرام اسی دن سے ہسپانوی مین اسٹریم میڈیا پرنشر کیے جائیں گے۔
اس کے علاوہ اسی روز ” نئے دور میں چین کی گہری اصلاحات سے پیدا ہونے والے عالمی مواقع” کے موضوع پر گلوبل ڈائیلاگ بیلاروس کے دارلحکومت منسک میں بھی کامیابی کے ساتھ منعقد ہوا۔