وزیر اعظم محمد شہباز شریف

اسلام بھی دوسرے مذاہب کی طرح رواداری، احترام، امن اور انسانی ترقی کا علمبردارہے،وزیراعظم

اسلام آباد(عکس آن لائن) اسلام بھی دوسرے مذاہب کی طرح رواداری، احترام، امن اور انسانی ترقی کا علمبردارہے،اسلاموفوبیا سے نمٹنے کیلئے پاکستان عالمی برادری کے ساتھ کھڑا ہے ـان خیالات کا اظہار وزیراعظم محمد شہباز شریف نے بدھ کواپنے ایک ٹویٹ میں کیا ہےـ

وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ اسلامو فوبیا سے نمٹنے کے عالمی دن کے موقع پر پاکستان عقیدے کی بنیاد پر مسلمانوں کے خلاف ہر قسم کی نفرت اور امتیازی سلوک کے خاتمے کے لیے عالمی برادری کے ساتھ کھڑا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسلام بھی دوسرے مذاہب کی طرح رواداری، احترام، امن اور انسانی ترقی کا علمبردارہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں