پولیس کی وردی میں کیمروں

اسلام آباد پولیس کی وردی میں کیمروں کا استعمال شروع

اسلام آباد (عکس آن لائن) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی پولیس نے شہریوں کی شکایات کو مد نظررکھتے ہوئے پولیس ناکوں پر کرپشن کے خاتمہ کے لیے ناکوں پر تعینات اہلکاروں کی وردی میں کیمروں کا استعمال شروع کردیا۔

تفصیلا ت کے مطابق آئی جی اسلام آباد عامر ذوالفقار کی ہدایت پر ابتدائی طور پر 10 کیمرے اہل کاروں کے حوالے کر دیے گئے، یہ کیمرے شہریوں اور ڈیوٹی پر مامور پولیس اہلکار کے درمیان ہونے والی گفتگو ریکارڈ کریں گے جبکہ ناکوں پر ریکارڈ شدہ ویڈیو روزانہ کی بنیاد پر زونل ایس پی کے دفتر میں محفوظ ہوں گی۔

آئی جی اسلام آباد عامر ذولفقار نے ڈی آئی جی آپریشن وقار الدین سید کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کہ پولیس نے ابتدائی طوپر اپنی مدد آپ کے تحت 10 کیمرے خرید کر لگائے ہیں۔

عامر ذولفقار نے کہا کہ کیمرے ناکوں پر کھڑے پولیس اہلکاروں کے یونیفارم پر نصب کیے گئے ہیں۔آئی جی اسلام آباد عامر ذولفقار نے مزید کہا کہ مستقبل میں ان کیمروں سے لاء اینڈ آرڈر جیسے موقعوں پر بھی مدد حاصل کی جاسکے گی جبکہ کیمروں کو سیف سٹی پراجیکٹ کے ساتھ بھی منسلک کیاجائے گا۔

علاوہ ازیں آئی جی اسلام آباد محمد عامر ذوالفقار خان  نے وفاقی وزیر داخلہ اعجاز شاہ سے ملاقات کی اور انہیں   پولیس اہلکاروں کی وردی میں نصب کیمرے کے بارے میں بریفنگ دی۔

محمد عامر ذوالفقار خان نے کہا کہ ابتدائی طور پر چند منتخب ناکوں پر تعینات اہلکاروں نے ٹریننگ مکمل کرنے کے بعد وردی پر لگے کیمروں کا استعمال شروع کردیا ہے. وردی پر نصب شدہ ویڈیو کیمرے اندھیرے میں بھی ویڈیو بنانے کی مکمل صلاحیت رکھتے ہیں۔

وفاقی دارالحکومت کا پولیس اہلکاروں کی وردی پر کیمرہ نصب کرنے کا فیصلہ آئی جی اسلام آباد محمد عامر ذوالفقار خان نے مزید کہا کہ نصب کیے گئے کیمرے شہریوں اور ڈیوٹی پر مامور پولیس اہلکار کے درمیان ہونے والی گفتگو ریکارڈ کریں گے جبکہ اس سے بنی ویڈیوز کا مکمل ریکارڈ روزانہ کی بنیاد پر زونل ایس پی کے دفتر میں محفوظ رکھا جائے گا، وزیر داخلہ نے اسلام آباد پولیس کے اس اقدام کی تعریف بھی کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں