اسلام آ باد (نمائندہ عکس) اسلام آباد ہائی کورٹ نے چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان کے حلقے میانوالی میں الیکشن روکنے کا حکم دیا ہے۔ الیکشن کمیشن کا فیصلہ معطل کرنے کی درخواست کی سماعت کے بعد اسلام آباد ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن کوعمران خان کے حلقے میانوالی کے لیے الیکشن شیڈول جاری کرنے سے روک دیا۔
جسٹس عامر فاروق نے عمران خان کے وکیل کے دلائل کے بعد احکامات جاری کرتے ہوئے الیکشن کمیشن کا فیصلہ معطل کرنے کی درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری کردئیے۔عدالت کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن فیصلے کی معطلی کی درخواست پرفریقین کو سن کر فیصلہ کریں گے۔ کیس کی سماعت 10 نومبر تک ملتوی کر دی گئی۔