اسلام آباد(عکس آن لائن)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کی درخواست ضمانت پر اسلام آباد ہائیکورٹ نے 16 فروری بروز جمعرات کیلئے نوٹس جاری کردئیے۔ سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے ضمانت کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی تھی۔عدالت نے تھانہ آبپارہ میں درج مقدمے میں شیخ رشید کی درخواست ضمانت پر مختصر سماعت کی اور فریقین کو 16 فروری کے لیے نوٹس جاری کردیے۔واضح رہے کہ سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کی ضمانت کی درخواستیں مجسٹریٹ اور سیشن عدالت سے مسترد کی جاچکی ہیں جس کے بعد انہوں نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست ضمانت دائر کی۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- چین ایس سی او کے شراکت داروں کے ساتھ یکجہتی سے کام کرنے کے لئے تیار ہے، چینی صدر
- انسانی معاشرہ ایک بار پھر تاریخ کے چوراہے پر کھڑا ہے، چینی صدر
- چین چینی طرز کی جدیدیت کو بھرپور طریقے سے فروغ دے رہا ہے، چینی میڈ یا
- چین عالمی امور میں یورپی یونین کے کردار کو اہمیت دیتا ہے، چینی صدر
- چین اور روس کا علاقائی مسائل کے سیاسی حل کو فروغ دینے کے لیے مثبت کوششیں جاری رکھنے پر اتفاق