اسلام آباد ہائی کورٹ

اسلام آباد ہائی کورٹ نے جبری مشقت کرنے کے خلاف کمیشن قائم کر دیا

اسلام آباد (عکس آن لائن)اسلام آباد ہائی کورٹ نے جبری مشقت کرنے کے خلاف کمیشن قائم کر دیا۔ ہفتہ کو بھٹہ مالکان کی جانب سے جبری مشقت کرائے جانے کیخلاف درخواست پر سماعت چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کی ۔ڈی سی اسلام آباد حمزہ شفقات اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیش ہوئے ،پولیس اور انتظامیہ نے بھٹوں سے بازیاب بچوں کو عدالت پیش کر دیا۔اسلام آباد ہائی کورٹ نے جبری مشقت کرنے کے خلاف کمیشن قائم کر دیا۔

عدالت نے کہاکہ ڈپٹی کمشنر کی سربراہی میں کمیشن ایک ماہ میں جائزہ لے کر رپورٹ پیش کرے ۔ چیف جسٹس نے استفسار کیاکہ کیا تمام بچے بازیاب ہو گئے ہیں۔

ڈپٹی کمشنرنے کہاکہ جی تمام بچے بازیاب ہو گئے ہیں ، بھٹہ مالک گرفتار کر لیا ہے۔ چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے کہاکہ اس عدالت نے آپ پر اعتبار کیا اور آپ نے اس پر عمل درآمد کروایا ۔ ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ اسلام آباد میں کتنے بھٹے ہیں وہ تفصیلات کے رہے ہیں اسکے بعد انکا آڈٹ کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں