اسلام آباد (عکس آن لائن)عدالت نے مسلم لیگ( ن) کے تاحیات صدر اور سابق وزیراعظم نواز شریف کی اعلی عدلیہ کے خلاف تقاریر لائیو نشر کرنے سے رووکنے کی درخواست مسترد کر دی،ذرائع کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس عامر فاروق نے عدم پیروی پر درخواست مسترد کی ہے،
سابق وزیراعظم کے خلاف درخواست ایڈوکیٹ مخدوم نیاز انقلابی کی جانب سے دائر کی گئی تھی جس میں مقف اپنایا گیا تھا کہ نواز شریف نے نااہلی کے بعد ریلی میں لاہور جاتے ہوئے عدلیہ مخالف تقاریر کیں،انہوں نے عدالت سے استدعا کی کہ عدلیہ مخالف تقاریرکرنے پر نواز شریف توہین عدالت کے مرتکب پائے گئے ہیں لہذا ان کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے۔