اسلام آباد (عکس آن لائن)الیکشن کمیشن نے اسلام آباد بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا جس کے مطابق اسلام آباد میں یونین کونسلز کی تعداد کا تعین وفاقی حکومت کا اختیار ہے۔ الیکشن کمیشن یونین کونسلز کی تعداد کے مطابق حلقہ بندی کا پابند ہے۔ الیکشن کمیشن کے تحریری فیصلے کے مطابق بلدیاتی قانون میں پارلیمان نے ترامیم کرکے صدر کو بھجوا دی ہیں، ترامیم کے مطابق میئر کا انتخاب براہ راست اور الیکشن کے دن ہی ہوگا۔ فیصلے کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے احکامات واضح ہیں کہ صورتحال میں انتخابی شیڈول جاری نہیں ہوسکتا تھا،
الیکشن کمیشن اپنے اختیارات استعمال کرتے ہوئے بلدیاتی انتخابات ملتوی کر رہا ہے۔الیکشن کمیشن میں اسلام آباد کی ووٹر فہرستوں میں تبدیلی کے معاملے کی سنوائی ہوئی۔ الیکشن کے لیے خرچہ کرکے بیرون ملک سے آئے امیدوار نے 5 منٹ بات کرنے کا وقت مانگا تو چیف الیکشن کمیشنر نے اس سے کہا کہ ہم آپ کی تقریر نہیں سننا چاہتے، ہم پارلیمنٹ کو لکھ رہے ہیں جس سے بلدیاتی انتخابات وقت پر ہونگے۔ چیف الیکشن کمیشنر سکندر سلطان راجا کی سربراہی میں پانچ رکنی کمیشن نے کیس کی سماعت کی۔ چھ میں سے صرف ایک دارخوستگزار اظہر وہ بھی تاخیر سے الیکشن کمیشن میں تاخیر سیپیش. ہوا۔
بلدیاتی امیدواراظہر نے چیف الیکشن کمشنر سے اسلام بلدیاتی انتخابات کے التواء سے متعلق استفسار کرتے ہوئے کہا کہ میں بیرون ملک سے آیا خرچہ کیا،مگر انتخابات ملتوی ہوگئے، ہمارے ادارے نہیں چاہتے کہ الیکشن ہوں مجھے 5منٹ بات کرنے کا موقع دیا جائے جس پر چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ ہم آپ کی تقریر نہیں سننا چاہتے، ہم پارلیمنٹ کو لکھ رہے ہیں جس سے بلدیاتی انتخابات وقت پر ہونگے۔ دارخوستگزار نے بینچ سے کہا کہ گولڑہ میں دو سو ووٹرز کو دوسرے وارڈز میں منتقل کیاگیا،
جس پر چیف الیکشن کمشنر نے کہا آپ نے متعلقہ فورم سے رجوع کیوں نہیں کیا،ووٹ منتقلی کیلئے طریقہ کار موجود ہے،ووٹ صرف مستقل یا عارضی پتہ پر درج ہوسکتاہے،تیسرے ایڈریس پر نہیں۔ چیف الیکشن کمشنر کا دارخوستگزار کو5جنوری کو ووٹ رجسٹریشن آفسر کے سامنے پیش ہونے کی ہدایت کر دی۔