اسلام آباد (عکس آن لائن) وزیر داخلہ بریگیڈئیر ریٹائرڈ اعجاز شاہ نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں2019ء میں جنسی
زیادتی بدعنوانی زنابالجبر اور شراب نوشی کے واقعات میں کمی ہوئی ہے ۔ قومی اسمبلی میں وقفہ
سوالات کے دور ان تحریری بیان میں وزیر داخلہ نے کہاکہ سال 2018 کے مقابلے میں سال 2019میں اسلام آباد
میں مختلف جرائم میں کمی واقع ہوئی ہے ،جنسی زیادتی بدعنوانی زنابالجبر اور شراب نوشی کے واقعات میں کمی
ہوئئی۔انہوں نے کہاکہ سال 2018میں 4342جنسی زیادتی بدعنوانی زنابالجبر اور شراب نوشی کے واقعات ہوئے ،
سال 2019میں 4100واقعات ہوئے ۔ وزیر داخلہ نے کہاکہ جرائم میں کمی کے لئے کرائم پاکٹس کی شناخت کچی
آبادیوں کا ڈیٹا بیس انٹیلی جنس آپریشنز ناکوں کا قیام سیف سٹی کیمروں سے مدد لی گئی۔