اسلام آباد (عکس آن لائن) اسلام آباد کی قائداعظم یونیورسٹی میں طلبا تنظیموں کے درمیان تصادم کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جبکہ یونیورسٹی کے ہاسٹلز خالی کرانے کیلئے آپریشن بھی جاری ہے۔تفصیلات کے مطابق قائد اعظم یونیورسٹی انتظامیہ نے ساٹھ طلبہ کے خلاف ایف آئی آر درج کرائی ہے۔
تھانہ سیکریٹریٹ میں درج مقدمے میں لڑائی جھگڑے، کار سرکار میں مداخلت، توڑ پھوڑ اور اقدام قتل کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔مقدمے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ یونی ورسٹی میں طالبات کو ہراساں بھی کیا گیا، جب کہ راستے بند کیے گئے۔ دیگر دفعات کو بھی مقدمے کا حصہ بنایا گیا ہے۔ تصادم کے بعد پولیس اور ایف سی اہلکاروں کا یونیورسٹی ہاسٹلز خالی کرانے کیلئے آپریشن بھی جاری ہے۔