مقبوضہ بیت المقدس (عکس آن لائن) اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاھو نے نئی امریکی انتظامیہ کو قبل از قت خبردار کیا ہے کہ وہ ایران کے جوہری معاہدے میں واپسی سے باز رہے ورنہ اس کے خطرناک نتائج برآمد ہوسکتے ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق نیتن یاھو نے کہا کہ یہ ایران کے ایٹمی معاہدے میں امریکا کی واپسی خطرناک ہوگی۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکا کا ایران کے ساتھ معاہدے پر واپس جانا واپس جانا امریکا کی غلطی ہوگی۔نیتن یاہو نے ان خیالات کا اظہار امریکی صدر کے قومی سلامتی کے مشیر رابرٹ او برائن کے ساتھ ایک پریس کانفرنس کے دوران کے دوران کیا۔ ان کہا تھا کہ امریکی صدر منتخب ہونے والے جو بایڈن کے ایران کے ساتھ جوہری معاہدے پر واپسی کے عزائم خطرناک ہیں۔نیتن یاھو نے مزید کہا کہ ایران اپنے پڑوسیوں کو غلام بنانے اور انہیں سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتا ہے۔ اسرائیل کو ختم کرنے کا مطالبہ کرتا ہے اور خطے اور دنیا بھر میں عسکریت پسندوں کو مالی اعانت فراہم کرتا ہے۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- سی پیک نے خطے میں اقتصادی تعاون کو فروغ دیا ہے، چینی میڈ یا
- چین، اسپرنگ فیسٹیول گالا 2025 کے تھیم اور لوگو کی نقاب کشائی
- چین میں دیہی سڑکوں کی کل لمبائی 4.6 ملین کلومیٹر تک پہنچ گئی، وائٹ پیپر
- چین کے لاجسٹکس حجم میں رواں سال کے پہلے دس ماہ میں نمایاں بہتری
- چین دنیا کو صنعتی اور سپلائی چین سے منسلک کرنا جاری رکھے گا، چینی میڈ یا