مقبوضہ بیت المقدس (عکس آن لائن) صہیونی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو متحدہ عرب امارات اور بحرین کا علانیہ دورہ کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔اسرائیلی ویب پورٹل کے مطابق نیتن یاہو اگلے مہینے متحدہ عرب امارات اور بحرین کا پہلا دورہ کرنے والے ہیں۔ ویب پورٹل کے مطابق یو اے ای اور بحرین کے متوقع دورہ نیتن یاہو کی تاریخوں کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ وہ فروری کی 9 اور 11 کے دوران ہو سکتی ہیں۔ اسرائیلی وزیر اعظم کا دورہ تین دنوں پر محیط ہو گا جس میں وہ ابوظبی کے ولی وعھد اور بحرین کے بادشاہ سے ملاقاتیں کریں گے۔وللا کا مزید کہنا تھا کہ اگر اسرائیل نے کرونا وائرس کی وجہ سے ملک میں مکمل لاک ڈائون کا فیصلہ کیا تو ایسے میں مجوزہ دورہ تاخیر کا شکار ہو سکتا ہے۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- چین اور پولینڈ کے تعلقات نے مستقل ترقی کو برقرار رکھا ہے، چینی صدر
- سائنس اور ٹیکنالوجی کی ترقی کے ساتھ قوم خوشحال ہوگی، چینی صدر
- کوئی بھی ملک ، ادارہ یا فرد بھاری قیمت ادا کیے بغیر تائیوان کے مسئلے کی سرخ لکیر سے گزرنے کا نہ سوچے، چینی وزارت خارجہ
- چین اور امریکہ کے تعلقات کا مستقبل نوجوانوں پر منحصر ہے، چینی صدر
- چین کے دوبارہ قابل استعمال کیریئر راکٹ کی پہلی بار 10 کلومیٹر عمودی ٹیک آف اور لینڈنگ فلائٹ کی کامیاب آزمائش