اسلام آباد (عکس آن لائن) پاکستان مسلم لیگ (ن )کے رہنما اور سابق وزیر دفاع خواجہ آصف نے فلسطینی اور اسرائیل میں جاری کشیدگی پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل نے ایک بار پھر ثابت کر دیا کہ وہ مغربی سامراجیت کی چوکی ہے۔
سوشل میڈیا پر بیان جاری کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن )کے رہنما خواجہ آصف نے لکھا کہ اسرائیل نسل پرست ریاست ہے جو فلسطینی عوام کو ختم کرنیکا تہیہ کیے ہوئے ہے۔انھوں نے کہا کہ امن کیلئے لازم ہے فلسطین کی 1967 کی پہلیکی سرحدوں کو بحال کیا جائے۔خواجہ آصف نے اپنے پیغام میں لکھا کہ فلسطینیوں نے آزادی کے حق اور اپنی سرزمین پر امن سے رہنے کا حق استعمال کیا ہے۔
٭٭٭٭٭