مقبوضہ غزہ(عکس آن لائن)غزہ میں جنگ بندی معاہدے کی کوششیں جاری ہیں۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اس حوالے سے برطانوی وزیرخارجہ نے کہا کہ اسرائیل نے حماس کو غزہ میں 40 روز کی جنگ بندی کی پیشکش کی ہے۔
ڈیوڈ کیمرون کے مطابق یرغمالیوں کی رہائی کے بدلے اسرائیل نے یہ فراخ دلانہ پیشکش کی ہے۔ انکا مزید کہنا تھا کہ اسرائیلی تجاویز میں ممکنہ طور پر ہزاروں فلسطینی قیدیوں کی رہائی بھی شامل ہے۔ برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ کیمرون نے کہاکہ امید ہے کہ حماس تجاویز پر اتفاق کرے گی۔
اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی تک جنگ نہیں رکے گی۔ ڈیوڈ کیمرون نے کہا کہ دو ریاستی حل کے سیاسی ماحول کیلئے حماس قیادت اور 7 اکتوبر کے ذمہ داروں کو غزہ چھوڑنا ہوگا۔