امام مسجد اقصیٰ

اسرائیل مسجد اقصیٰ کے مشرقی حصے پرقبضہ کرنا چاہتا ہے، امام مسجد اقصیٰ

مقبوضہ بیت المقدس(عکس آن لائن) مسجد اقصیٰ کے امام وخطیب اور فلسطینی علماء کونسل کے سربراہ الشیخ عکرمہ صبری نے کہا ہے کہ اسرائیل مسجد اقصیٰ کے مشرقی حصے اور باب الرحمت سے متصل مقام پرقبضے کی منصوبہ بندی کررہا ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق الشیخ عکرمہ صبری کی طرف سے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل کا تعمیراتی شعبے اور محکمہ اوقاف کے ملازمین کو مسجد اقصیٰ کے مشرقی حصے میں کام سے روکنا اس مقام پر قبضے کی کوشش کرنے کے مترادف ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اسرائیلی حکام کا یہ کہنا قطعی بے بنیاد اور غلط ہے کہ مسجد اقصیٰ کا مشرقی حصہ اور باب رحمت کے اطراف کا مقام خالی جگہ ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہودی آباد کاروں کی بڑی تعداد روزانہ کی بنیاد پر مسجد اقصیٰ کے مشرقی حصے میں تلمودی تعلیمات کے مطابق مذہبی رسومات کی ادائیگی کے لیے آتی اور وہاں پر درختوں کے نیچے بیٹھ کر اشتعال انگیز حرکات کرتی ہے۔مسجد اقصیٰ کے خطیب کا کہنا ہے کہ اسرائیل مصلیٰ المروانی پرقبضے کی کوشش میں ناکامی کے بعد مسجد باب رحمۃ کو یہودی معبد میں تبدیل کرنے کی مذموم اور اشتعال انگیز کوشش کر چکا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں