تہران(عکس آن لائن)ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے کہا ہے کہ ایران اور اسرائیل کے درمیان صرف ایک بات مشترک ہے کہ دونوں دو ریاستی حل پر یقین نہیں رکھتے۔
غیرملکی خبررساں ادارے سے بات چیت میں انہوں نے ایران کی اس تجویز کا اعادہ کیا کہ فلسطین کی تقدیر کا تعین کرنے کے لیے ریفرنڈم کرایا جائے جس میں صرف ان لوگوں کی اولادوں کو ووٹ دینے کی اجازت ہو جو 1948 سے پہلے وہاں مقیم تھے۔