رانا ثناء اللہ

اسحاق ڈار نے یقین دلایا پاکستان کے ڈیفالٹ کا خطرہ نہیں، رانا ثناء اللّٰہ

اسلام آباد (عکس آ ن لائن)وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللّٰہ نے کہا ہے کہ اسحاق ڈار نے یقین دلایا کہ پاکستان کے ڈیفالٹ کا خطرہ نہیں، اسحاق ڈار نے شواہد پیش کیے یہ لوگ ملک کو ڈیفالٹ کروانے کیلئے ایڑی چوٹی کا زور لگا رہے ہیں۔ایک انٹرویومیں رانا ثناء نے کہا کہ اسحاق ڈار نے کہا کہ15جنوری تک تمام مشکلات حل ہوجائیں گی۔رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ پی ٹی آئی ملک دشمن عناصر سے مل کر پاکستان اور بیرون ملک مہم جوئی کر رہی ہے۔

اسلام آباد میں بلدیاتی الیکشن کے انعقاد سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ نے کہا کہ بلدیاتی ادارے 2020 میں مدت ختم کر چکے، انہوں نے کیوں بروقت الیکشن نہیں کروائے۔ رانا ثناء اللہ نے کہا کہ4، 5 ہزار لوگوں کی ڈیوٹی لگانا، اکٹھا کرنا، الیکشن میٹریل دینا اتنے کم وقت میں نہیں ہو سکتا، انٹراکورٹ اپیل میں یہ تمام چیزیں رکھیں گے۔ وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ الیکشن شیڈول کے بعد قانون سازی ہو سکتی ہے، ان لوگوں نے آتے ہی بلدیاتی ادارے ختم کیے، بلدیاتی نمائندے سپریم کورٹ گئے، عدالت نے بحال کر دیا، ان لوگوں نے عمل نہیں کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں